Mohammad Amir Has More Wickets In World Cup 2019

عامر ورلڈ کپ کے بہترین گیند باز بن گئے

پیسر کی ٹورنامنٹ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد 10 ہوگئی

ٹانٹن : پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرلیں جس کے بعد وہ ورلڈ کپ کے بہترین گیند باز بن گئے ہیں۔عامر کی ٹورنامنٹ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد اب10 ہوگئی ہے اور ان کی شاندار کارکردگی کے باعث گرین شرٹس نے میچ میں واپسی کی ہے۔ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم 350 کے لگ بھگ ہدف پاکستان کو دینے میں کامیاب ہوجائے گی تاہم عامر نے اختتامی اوورز میں شاندار گیند بازی کی۔
عامر نے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ، شان مارش، عثمان خواجہ، ایلکس کیری اور مچل سٹارک کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ عامر کسی ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔عامر کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔                                                           


















  

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp