گھر میں گنگناتے رہنے کی وجہ سے والدہ سے ڈانٹ پڑتی تھی‘ شازیہ منظور

, باقاعدہ استاد کی خدمات حاصل کیں،ریہرسل کر کے گانا گایا جس کی وجہ سے مجھے کامیابی ملی ‘انٹرویو میں گفتگو

لاہور : گلوکارہ شازیہ منظور نے کہا ہے کہ میری کامیابی رب کی ذات کی خاص مہربانی او رکرم ہے ،گھر میں اکثر گنگناتی رہتی تھی جس کی وجہ سے والدہ سے ڈانٹ کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا۔ ایک انٹر ویو میں شازیہ منظور نے کہا کہ گلوکاری کے شعبے میں آنے سے پہلے اکثر میڈم نور جہاں کے گانے گنگتاتی تھی ۔جب اس میدان میں قسمت آزمائی کی تو لوگوں نے میری آواز کو پسند کیا ۔شازیہ منظور نے کہا کہ میں نے استاد کی خدمات حاصل کی اور باقاعدہ ریہرسل کر کے گانا گایا جس کی وجہ سے مجھے کامیابی ملی ۔ شازیہ منظور نے کہا کہ جو راستہ خدا کی ذات کو پسند ہے میں اس پر چلنے کی کوشش کر رہی ہوں اور اس کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہوں ۔ میری دعا ہے کہ میرا رب مجھ سے راضی ہو جائے ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp