اداکارہ صوبیہ خان نے شادی کے بعد فلم بھی سائن کر لی

پروڈیوسر عمر چوہدری کی فلم ’’ ساحل ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی

لاہور : اداکارہ صوبیہ خان نے پروڈیوسر عمر چوہدری کی فلم ’’ساحل ‘‘ میں کام کرنے کا معاہدہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ صوبیہ خان نے شادی کے بعد دوبارہ شوبز سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور عید الفطر پر تماثیل تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد اب فلم کا معاہدہ بھی کر لیا ہے ۔فلم کی شوٹنگ پاکستان ، بینکاک اور دبئی میں کی جائے گی ۔ صوبیہ خان کے مد مقابل سمیع خان اور ببرک شاہ میں سے ایک کو مرکزی کردار کے لئے چنا جائے گا ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp