پاکستانی ، بھارتی فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم ’’ لائیے جے یاریاں ‘‘ 27جولائی کو نمائش کی جائیگی

, ناصر چنیوٹی، افتخار ٹھاکر او راکرم اداس نے کردار نبھائے ہیں ،اداکار سوشل میڈیا پر فلم کی تشہیر میں مصروف

لاہور : پاکستانی اور بھارتی فنکاروںپر مشتمل پنجابی فلم ’’ لائیے جے یاریاں ‘‘ 27جولائی کو پاکستان سمیت مختلف ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ مذکورہ فلم کی بھارت میں پانچ جون کو پری ریلیز ہو چکی ہے اور 27جولائی کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ فلم میں پاکستانی اداکاروں میں ناصر چنیوٹی، افتخار ٹھاکر اوراکرم اداس نے کردار نبھائے ہیں جبکہ بھارتی فنکاروں میں امریندر گل، سمی چہل،ہردیپ گل، گرشاباد اور دیگر شامل ہیں۔فلم کے فنکار ان دنوں سوشل میڈیا پر فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp