سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس کل ہو گا،

خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے ،کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ ، قومی سلامتی کے دیگر امورپر بریفنگ دی جائے گی

اسلام آباد : وزارت دفاع کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق پرسوں جمعہ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کوسکیورٹی فورسز کی خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے ،لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات اور قومی سلامتی کے دیگر امور سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس پرسوں جمعہ کو پارلمینٹ ہائوس میں منعقد ہوگا ۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمی سینیٹر ولید اقبال کریں گے ۔اجلاس میں سینیٹر جہانزیب جمالدینی اور نعمان وزیر علی کے عوامی اہمیت کے اٹھائے گئے نکتوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp