سید نور نے وفاقی بجٹ 2019-20کو غریب عوام کے لئے بہترین قرار دے دیا

اسلام آباد : پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید نور نے وفاقی بجٹ 2019-20کو غریب عوام کے لئے بہترین قرار دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سید نور نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کو بہتر کرنے اور غیر ملکی قرضوں کی واپسی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ قومی معیشت موجودہ حکومت کی بہترین اقتصادی پولیسیوں کی بدولت بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp