ماہرہ خان نے یوٹیوبر شہویر کے ساتھ وڈیو بنوا کے ان کی خواہش پوری کر دی

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے یوٹیوبر شہویر کے ساتھ وڈیو بنوا کے ان کی خواہش پوری کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یوٹیوبر شہویر نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے ساتھ وڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جو ماہرہ نے پوری کر دی، وڈیو میں ماہرہ خان ’’سویاں‘‘ بناتے دکھائی دے رہی ہیں اور پھر شہویر اور ماہرہ اکٹھے سویاں کھاتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ شہویر نے تین سال قبل ماہرہ خان کو سلیبریٹی کرش قرار دیا تھا۔ ماہرہ ان دنوں فلم ’’سپر سٹار‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں جو عید الضحی پر ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp