بھارت کے لاپتا طیارے کا ملبہ مل گیا

نئی دہلی : بھارتی حکام کو اپنے اس طیارے کے ملبے کا سراغ مل گیا ہے جو 3 جون سے لاپتا تھا۔ روسی ساختہ اے این۔ 32 فوجی طیارہ 3 جون کو اس وقت راڈار سے غائب ہو گیا تھا جب وہ ملک کی شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش کے اوپر محو پرواز تھا۔ اس طیارے پر بھارتی ایئرفورس کے 13 اہلکار سوار تھے۔ بھارتی ایئرفورس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک ٹویٹر پیغام کے مطابق تلاش کے کام میں مصروف ایک ہیلی کاپٹر کو مذکورہ طیارے کے ملبے کا سراغ 12000 فٹ کی بلندی پر ملا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp