Rain Break 27 Year Old Record In World Cup

بارش نے 27سال بعد زیادہ میچ خراب کرنے کا ریکارڈ توڑدیا

1992اور2003کے میگا ایونٹس میں 2،2میچ متاثر ہوئے ،اب 3میچز نہ ہوسکے

برسٹول : بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کا میچ بارش کی نذر ہونے ساتھ ہی ایونٹ میں نیا عا لمی ریکارڈ بن گیا اور 1992 ءکے ورلڈ کپ کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی کپ 2019ءمیں گزشتہ روز بارش سے تیسرا میچ متاثر ہوا جو ایک عالمی ریکارڈ ہے، یہ برسٹول میں بارش سے متاثر ہونیوالا مسلسل دوسرا میچ تھا۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مزید میچوں کے بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
اب تک کسی بھی ورلڈ کپ سب سے زیادہ بارش کی نذر ہونیوالے میچوں کی تعداد محض 2 تھی لیکن اس عالمی کپ میں یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔اس سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے 1992 ءاور جنوبی افریقہ میں کھیلے 2003 ءکے ورلڈ کپ میں بھی 2، 2 میچز بارش کی نذر ہوئے تھے۔مسلسل میچز بارش کی نظر ہونے پر کرکٹ کے مداح آئی سی سی سے ناخوش نظر آتے ہیں جن کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی عالمی باڈی کو انگلینڈ کا موسم ذہن میں رکھتے ہوئے اس میگا ایونٹ کا شیڈول ترتیب دینا چاہیے تھا تاکہ شائقین میچز سے پوری طرح لطف اندوز ہوسکیں۔                                                                              

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp