مشکل حالات کے باوجودعام آدمی کو ریلیف دینے والا متوازن بجٹ پیش کیا گیا ، نعیم الحق

, وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود متوازن بجٹ پیش کیا گیا جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ یہ بجٹ کفایت شعاری کا بجٹ ہے حکومت نے اخراجات میں کمی کا آغاز اپنے آپ سے کیا ہے اور غریب اور پسے ہوئے طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے سماجی شعبہ کا ایک جامع پلان دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس میں بجٹ کے موقع پر اپوزیشن اراکین نے طوفان بدتمیزی برپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے رویے پارلیمانی روایات کے خلاف ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں صوبوں کیلئے ساڑھے تین ہزار ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ نہیں دیا جا سکتا تھا۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp