اپوزیشن ملکی مفاد کا تحفظ کرے گی،تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بجٹ پر بات ہوگی ،شہباز شریف

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملکی مفاد کا تحفظ کرے گی، بجٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قومی اسمبلی میں تقریر کروں گا۔ بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس بھی کیا ہے،بجٹ کا ابھی تفصیلی جائزہ لیں گیپھراسکے بعد قومی اسمبلی میں تقریر بھی کروں گا،اپوزیشن ملکی مفاد کا تحفظ کرے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp