پنجابی فلموں ممتاز ہیرو اکمل مرحوم کی 52ویں برسی منائی گئی

فیصل آباد : پاکستانی پنجابی فلموں کے ماضی کے ممتاز ہیرو اکمل مرحوم کی 52ویں برسی منگل کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔اکمل مرحوم نے جبرو ، ملنگی ،خاندان، رن مرید ، ان پڑھ ،چا چا جی ، من موجی ، پنچ دریا سمیت درجنوں پنجابی فلموں میں یاد گار کردار ادا کئے ۔اکمل مرحوم نے 25سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے پنجابی فلم انڈسٹری پر چھا گئے ۔اکمل مرحوم نوجوانی میں ہی اچانک مختصر علالت کے بعد 11جون 1967ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کی برسی کے موقع پر ملک بھر کے نگار خانوں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد اور پاکستانی پنجابی فلم انڈسٹری کیلئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp