ڈیوین جانسن فلم ’’بلیک ایڈم‘‘ میں ولن بنیں گے

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکار ڈیوین جانسن فلم ’’بلیک ایڈم‘‘ میں ولن بنیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیوین جانسن فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کرنے کے بعد اب نئی فلم ’’بلیک ایڈم ‘‘ میں سپر ولن ’’بلیک ایڈم کا کردار ادا کریں گے جبکہ فلم کی پیشکش ڈییون جانسن، ان کی بیوی ڈینی گریسیا، بیئو فلیم اور ہیرم گریسیا اور ہدایت کاری جائوم کولیٹ سیرا دیں گے۔ فلم کی کہانی اور دیگر کاسٹ پر کام جاری ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp