پاکستانی ہارر فلم’ ’کتاکشا‘‘ کوبین الاقوامی نمائش کیلئے منتخب کر لیا گیا

’’ کتاکشا ‘‘کو فیسٹیول میں منتخب ہونے کیلئے بھجوایاگیا تھا جہاں سے تصدیقی ای میل آگئی ہے , اس پاکستانی فلم کو رواں برس اگست میں لندن فرائٹ فیسٹ فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا

کراچی : تجسس اور خوف سے بھرپور پاکستانی ہارر فلم’ ’ کتاکشا‘‘ کو رواں برس اگست میں لندن فرائٹ فیسٹ فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔ اس فلم کی ہدایات پاکستانی فلم ساز ابو علیحہ نے دی ہیں، یہ کم بجٹ میں بنائی گئی ڈراؤنی فلم ہے جو چکوال میں واقع کٹاس راج مندر پر مبنی ہے۔فلم کی تفصیلات تاحال بیان نہیں کی گئی لیکن اہم بات یہ ہے کہ یہ بین الاقوامی شائقین، انویسٹرز کے لیے پیش کی جائے گی جو نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں رہتے ہیں۔
کتاکشا فلم میں سلیم معراج، مبین گبول، قاسم خان اور کرن تعبیرر مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے جسیرواں برس اگست میں لندن فرائٹ فیسٹ فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔دنیا کا سب سے بڑا ہارر فلم فیسٹیول برطانیہ میں منعقد ہوتا ہے جس میں دنیا بھر کے فلم ساز اپنی ہارر فلمیں نمائش کے لیے پیش کرتے ہیں۔فیسٹیول میں منتخب فلموں کو نہ صرف صرف ایوارڈز و کیش انعامات سے نوازا جاتا ہے بلکہ فلم کی انٹرنیشنل ریلیز کے بھی قوی امکانات ہوتے ہیں کیونکہ دنیا بھر کی بڑی فلم پروڈکشنز کمپنیوں کے نمائندے بھی اس فیسٹیول میں شریک ہوتے ہیں۔
’کتاکشا ‘ فلم کے لکھاری اور ہدایت کار نے تصدیق کی ہے کہ لندن فرائٹ فلم فیسٹیول سے خط و کتابت کئی ماہ سے جاری تھی۔انہوں نے کہا کہ’’ کتاکشا ‘‘کو فیسٹیول میں منتخب ہونے کے لیے بھجوایا تھا جہاں سے تصدیقی ای میل آگئی ہے، فلم کو اگست میں منعقد ہونے والے فیسٹیول میں دکھایا جائے گا۔رواں سال اس فلم کا پہلا لک سامنے لانے کے لیے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں دکھایا گیا تھا کہ چند نوجوان ایک گاڑی میں بیٹھ رہے ہیں جہاں سے ان کے سفر کا آغاز ہوگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp