دوسری ٹور دی خنجراب سائیکل ریس 27 جون سے شروع ہوگی

ٹور دی خنجراب میں سائیکل ریس میںشرکت کرنے والی ہر ٹیم 6 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز پر مشتمل ہو گی

اسلام آباد : پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن( پی سی ایف) حکومت گلگت بلتستان کے تعاون سے دوسری ٹور دی خنجراب سائیکل ریس 27 سے 30 جون تک منعقد ہوگی۔ پی سی ایف کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ایونٹ میں بین الاقوامی سائیکلسٹسں کی شرکت متوقع ہے۔ اس لئے ایونٹ میں بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے تربیتی کیمپس لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹور دی خنجراب میں سائیکل ریس میںشرکت کرنے والی ہر ٹیم 6 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز پر مشتمل ہو گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp