یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ 13 جون سے امریکا میں شروع ہوگا

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئینگے

کیلیفورنیا : یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ 13 جون سے امریکی کیلیفورنیا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں امریکی نامور گالف کھلاڑی بروکس کوپکا اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 12 کروڑ 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی کو چمچماتی ہوئی ٹرافی کے علاوہ 2 کروڑ اڑھائی لاکھ امریکی ڈالرز انعام ملے گا۔ 13 جون سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 16 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp