پرتگال نے یوئیفا نیشنز لیگ جیت لی

میڈرڈ : پرتگال نے یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں ہالینڈ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر تین برسوں میں دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔فائنل میں میزبان ٹیم اور ہالینڈ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گولز کرنے میں ناکام رہیں ، دوسرے ہاف کے 60 ویں منٹ میں گونزالو نے فیصلہ کن گول اسکور کیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp