ڈرامہ سیریل ’’چیخ‘‘ کی نئی قسط 15جون کو آن ایئر کی جائے گی

اسلام آباد : پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے اپنے ڈرامہ سیریل ’’چیخ‘‘ کی نئی قسط آن ایئر نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ صبا قمر، اعجاز اسلم اور بلال عباس کی بہترین اداکاری اور سسپنس کی بدولت ڈرامہ سیریل ’’چیخ‘‘ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جو ہر ہفتے کو ٹیلی کاسٹ کی جاتی ہے اور شائقین ہر ڈرامے کی نئی قسط کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں لیکن دو ہفتے سے ڈرامے کی نئی قسط آن ایئر نہیں کی گئی جس پر اعجاز اسلم نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 27 ویں روزے اور پھر عید کے پروگراموں کی وجہ سے ڈرامے کی نئی قسط آن ایئر نہیں کی گئی لیکن اب 15 جون کو شائقین اس کی نئی قسط دیکھ سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp