ہمارے ملک میں بہترین اور باصلاحیت فنکار موجود ہیں،باﺅ اصغر

معیاری پروڈکشن کے ساتھ ساتھ اپنے کلچر اجاگر ضرور کرنا بے حد ضروری ہے،گفتگو

لاہور : فلم انڈسٹری میں سوچ کی تبدیلی نے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا ہے ہمیں مزید اچھی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے ان خیالا ت کااظہاررائٹرپروڈیوسر و باﺅ پروڈکشن کے روح رواں باﺅاصغرعلی نے ایک ملاقات کے دوران کیا،انہوںنے کہا کہ اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے موضوعات کا ہونا ضروری ہے، اس وقت جو بھی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہیں اس کی بنیادی وجہ اس کی اچھی کہانی اور معیاری پروڈکشن ہے اور معیاری پروڈکشن کے ساتھ ساتھ اپنے کلچر اجاگر ضرور کرنا بے حد ضروری ہے ،باﺅاصغرعلی نے مزید کہا کہ اب اگرفلمیں پاکستانی عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں تو اس کی وجہ اچھی اور معیاری کہانی اور فنکاروں کی جاندار پرفارمنس ہے ، ہمارے ملک میں بہترین اور باصلاحیت فنکار موجود ہیں جو بہت اچھا کام کرنا جانتے ہیں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلموں میں انہوں نے ثابت کیا کہ فلم میں ان کا انتخاب غلط نہیں تھا اس وقت ضرورت بھی فلموں کے لیے ایسے فنکاروں کی ہے جو اپنی بہترین صلاحیتوں سے فلموں کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp