معیاری پروڈکشن فنکاروں کو آگے لانے کا سبب بنتی ہے، ماہم بٹ

ماضی کے مقابلے میں تعلیم یافتہ افراد کا فلم و ٹی وی انڈسٹری میں آنا خوش آئند امر ہے

لاہور : ماڈل و اداکارہ ماہم بٹ نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں تعلیم یافتہ افراد کا فلم و ٹی وی انڈسٹری میں آنا خوش آئند امر ہے۔ انڈسٹری میں نام بنانے کیلئے آئی ہوں کسی بھی شارٹ کٹ کا سہارا لیکر کامیابی کی منازل طے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، اپنی قابلیت پر بھروسہ ہے جس سے ہر مشکل مرحلہ طے کرنے کا حوصلہ رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ڈراموں اور فلموں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے ان سے بہتر کام کرنا ہوگا۔
فیشن انڈسٹری کے بارے میں ماہم بٹ کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں اب ہم دنیا بھر میں فیشن میں ٹاپ کررہے ہیں ہمارے ڈیزائنرز کے کام کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری توجہ ا داکاری کیساتھ ساتھ رقص کی تربیت پر بھی ہے اور معیاری پروڈکشن میں کام کرنے کو ترجع دے رہی ہوں کیونکہ معیاری پروڈکشن ہی فنکاروں کو آگے لانے کا سبب بنتی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp