Match Washed Out

ورلڈکپ، بنگلادیش اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہوگیا

دونوں ٹیمو ں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

برسٹل : بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔کرکٹ ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش کے باعث اب تک ایونٹ کے 2 میچز متاثر ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کو کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا، آج ایونٹ کا سولہواں میچ برسٹل میں بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم مسلسل بارش کے باعث ٹاس کے بغیر ہی امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔
برسٹل کا کاﺅنٹی گراﺅنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے بنگلا دیش اور سری لنکا کے میچ کا ٹاس اب تک نہیں ہوسکا ہے، میچ کے لیے 30 منٹ بعد امپائرز کو میدان کا معائنہ کرنا تھا تاہم بارش کی وجہ سے معائنہ نہیں کیا جاسکا اب امپائرز 45 منٹ بعد ایک بار پھر گراﺅنڈ کا معائنہ کریں گے۔برسٹول میں ورلڈ کپ کے 3 میچز کھیلے جا چکے ہیں، اس گراﺅنڈ میں جس ٹیم نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اس نے 2 مرتبہ فتح حاصل کی اور ورلڈکپ سے قبل ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 359 رنز کے ہدف کو باآسانی حاصل کیا تھا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 ءمیں پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکن ٹیم چھٹے نمبر پر ہے اور بنگال ٹائیگرز آٹھویں پوزیشن پر ہیں پاکستانی ٹیم نویں نمبر پر ہے۔ جبکہ سرفہرست تین ٹیموں میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں بالترتیب پہلی، دوسر ی اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp