Meet The Golden Retriever That Is Cleaning Up A Suzhou River, One Bottle At A Time

ملیے گولڈن ریٹریور کتے سے، جس نے دریاؤں کی صفائی کا ”ٹھیکہ“ لے لیا ہے

انسان تو اپنے ماحول کو مسلسل گندا کر رہے ہیں۔ ایسے میں لگتا ہے کہ ماحول کو صاف کرنے کی ذمہ داری جانوروں پر آگئی ہے۔
آئیے آپ کو ملواتے ہیں، ایک ماحول دوست اور صفائی پسند کتے تھے۔  یہ گولڈن ریٹریور کتا چین کے شہر سوزوو کے دریا کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ یہ کتا باقاعدگی سے دریا میں جمپ لگاتا ہے اور دریا میں تیرتی پلاسٹک کی بوتلوں کو منہ میں پکڑ کر واپس کنارے پر آتا ہے اور ان بوتلوں کو اچھے بچوں کی طرح ڈسٹ بن میں پھینک دیتا ہے۔


اس کتے کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی باہر جاتے ہیں، کتا تقریباً 20 بوتلوں کو  ڈسٹ بن میں ڈالتا ہے۔ کتے کے مالک کے بقول وہ اب تک 2 ہزار سے زیادہ بوتلوں کو کچرے دان میں پہنچا چکا ہے۔
کچھ  عرصہ پہلے انٹرنیٹ پر اسی طرح کی ویڈیو گردش کر رہی تھی ، جس میں ایک کوا ڈسٹ بن کے باہر پڑے کچرے کو اٹھا اٹھا کر ڈسٹ بن میں ڈال رہا ہوتا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جولائی 2017

Meet The Golden Retriever That Is Cleaning Up A Suzhou River, One Bottle At A Time
Share On Whatsapp