اعصام الحق ایگون نوٹنگھم چیلنج اوپن ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ میں (کل)مہم کا آغاز کریں گے

نوٹنگھم۔ : سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی ایگون نوٹنگھم چیلنج اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز ایونٹ میں (کل) بدھ سے مہم کا آغاز کریں گے۔ اعصام اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز پہلے رائونڈ میں تائیوان کے جیسن جانگ اور ان کے جاپانی جوڑی دار ٹاٹسوما ایٹو کے مدمقابل ہوں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp