بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، شیکھر دھون انجری کے باعث تین ہفتوں تک کرکٹ میدانوں سے دور رہیں گے

لندن ۔ : بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون انجری مسائل کے باعث تین ہفتوں تک کرکٹ میدانوں سے دور رہیں گے۔ دھون آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دھون کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوا ہے اور انہیں مکمل فٹ ہونے میں ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے اسلئے ان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، دھون کے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف شیڈول ورلڈ کپ میچز سے باہر ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے تاہم بقیہ میچز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔
ان کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا، سٹینڈ بائی کھلاڑیوں ریشبھ پانٹ اور امباتی رائیڈو بھارتی سکواڈ میں جگہ بنانے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp