ساہیوال،سابق ہاکی کھلاڑی مجاہد علی راہی کے بڑے بیٹے انتقال کرگئے

ساہیوال۔ : پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازم وسابق ہاکی کے کھلاڑی مجاہد علی راہی کے بڑے بیٹے پی ٹی سی ایل کے ملازم محمد فیضان گزشتہ رات انتقال کرگئے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروںکی موجودگی میں قبرستان مائی شاہ میں سپردخاک کردیاگیا۔ نماز جنازہ میں پی ٹی سی ایل کے افسران و اہلکاران ‘ سماجی ‘سیاسی ‘تجارتی اور صحافتی حلقوںکے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد میںشرکت کی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی ان کی رہائش گاہ گلستان کالونی میں آج صبح 7بجے اداکی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp