روس کے جزائر کریل میں 4.5 شدت کا زلزلہ

ماسکو : روس کے جنوبی جزائر کریل میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 تھی۔روس کے محکمہ جیالوجیکل سروے کے مطابق جزائر کریل میں مقامی وقت کے مطابق علی الصبح تقریبا چار بج کر 18 منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز یزہنو سخالنسک سے 57 کلومیٹر دور زمین کی سطح سے 27 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔زلزلہ سے ابھی تک کسی بھی قسم کے جان مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پانچ نومبر 1952 کو کرلنسک میں 9.0 شدت والے شدید زلزلہ کی وجہ سے آنے والی سونامی میں 2300 سے زائد افراد کی موت ہو گئی تھی۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp