اداکارہ فرح ناز کی تین سال کے طویل وقفے کے بعد الحمرا میں واپسی

لاہور : اداکارہ فرح ناز کی تین سال کے طویل وقفے کے بعد الحمرا میں واپسی ہوئی ہے ۔ اداکارہ ان دنوں الحمرا میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ سوہنے مکھڑے ‘‘ میں پرفارم کر رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے الحمرا میں ڈرامے کی پیشکش ہوئی اور کردار بھی اچھا تھا اس لئے میں نے فوری حامی بھر لی ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تین سال کے طویل وقفے کے بعد الحمرا میں پیش کئے جانے والے کسی ڈرامے میں کام کر رہی ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp