شادی کے نام سے ڈر لگتا ہے ،لیکن بالآخر اس فرض کو نبھانا ہے ‘ ریشم

شوبز میں علیحدگی کی خبروں کے رجحان کی وجہ سے خوف میں مبتلا رہی ‘انٹر ویو میں گفتگو

لاہور : اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شادی کے نام سے ڈر لگتا ہے لیکن بالآخر ایک دن اس فرض کو نبھانا ہے ،شوبز میں آئے روز علیحدگی کی خبروں کے رجحان کی وجہ سے خوف میں مبتلا رہی ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ ریشم نے کہا کہ شوبز میں علیحدگی کی خبریں نہ سنتی تو شاید بہت پہلے شادی کر چکی ہوتی ۔لیکن ایک دن شادی تو کرنی ہے اور مجھے جب بھی اچھا جیون ساتھی ملا اس میں تاخیر نہیں کروں گی ۔اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد میاں بیوی کے درمیان ہم آہنگی سے پر سکون زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp