فلم ’’رانگ نمبر ٹو‘‘ کی کامیابی سے انڈسٹری کو تقویت پہنچے گی ‘ احسن خان

تمام کاسٹ نے بہترین کام کیا ،نیلم منیر کی اداکاری میں پختگی قابل ستائش ہے

لاہور : اداکار احسن خان نے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’’رانگ نمبر ٹو‘‘ کی کامیابی پر ہدایتکار یاسر نواز اور نیلم منیر سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی سے انڈسٹری کو تقویت پہنچے گی جو انتہائی خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی تمام کاسٹ نے اپنے کردار بہترین انداز میں نبھائے ہیں۔ خصوصاًنیلم منیر نے جس طرح پختہ اداکاری کی ہے اس سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ کئی سالوں سے فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ نیلم منیر میں سیکھنے کی جستجو نظر آتی ہے اور یقینی طو رپر ان کے کام میں مزید نکھار پیدا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی پر انتہائی خوشی ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج کی جانب گامزن کرے ۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp