مایا علی نے فیملی اور دوست گل پنڑا کے ہمراہ عیدالفطر شوگراں میں منائی

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ مایا علی نے فیملی اور گلوکارہ گل پنڑا کے ہمراہ عیدالفطر شوگراں میں منائی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مایا علی نے رواں سال اپنی فیملی کے ہمراہ عید الفطر کی چھٹیوں کے لئے پاکستانی کے شمالی علاقہ جات کا رخ کیا جبکہ اس موقع پر ان کی دوست و گلوکارہ گل پنڑا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ مایا علی چھٹیوں میں نہ صرف گھڑسواری اور وہاں کے کھانوں سے لطف اندوز ہوئیں بلکہ انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت بھی گزارا۔ مایا علی کی شوگراں میں عید کے موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی گئی ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp