ہالی وڈ فلم ’’شافٹ ‘‘کا پریمیئر، ریڈ کارپٹ پر ستاروں نے خوب جلوے بکھیرے

مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کو دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے، سیلفیاں اور آٹو گراف بھی چلتے رہے

نیویارک : نیویارک میں ایکشن سے بھرپور فلم شافٹ کا پریمئر ہوا، ریڈ کارپٹ پر ستاروں نے خوب جلوے بکھیرے۔بیسٹ فرینڈ کی بے وقعتی موت کے پیچھے چھپے سچ کی تلاش، ایکشن اور جرائم سے بھرپور فلم شافٹ کا پریمیئر نیویارک میں ہوا۔ اداکاروں کا کہنا ہے انہیں بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے کہ دو سال کی محنت کے بعد فلم ریلیز کے لئے تیار ہے۔اس موقع پر مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کو دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے، سیلفیاں اور آٹو گراف بھی چلتے رہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp