رابعہ بٹ کو سوشل میڈیا پرشدیدگرمی کی شکایت پر ٹرول کا سامنا

اسلام آباد : پاکستانی ماڈل رابعہ بٹ کو سوشل میڈیا پرشدیدگرمی کی شکایت پر ٹرول کا سامناہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رابعہ بٹ نے گزشتہ دنوں ٹویٹر پر گرم موسم کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ’’مت مار دی ہے گرمی نے،یہی حال رہا تو،مجھے لگتا ہے کہ یہ 50ڈگری سے تجاوز کرے گا۔ جس پر ٹویٹرصارف نے کہا کہ’’بٹ صاحب آپ کو گرمی کیا کہتی ہی10,10 اے سی ہوں گے آن کریں۔ جس کے جواب میں رابعہ بٹ نے کہا کہ بھائی اے بھلے دس ہوں ان کا بل میں نے خود دینا ہے ،گزشتہ ماہ بھی دو اسیز کا 23ہزار بل آیا جو میں برداشت نہیں کر سکتی اس لئے مجھے گرمی میں بیٹھنا منظور ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp