فلم ’’سپر سٹار‘‘ دنیا بھر میں عید الضحی پر ریلیز کی جائے گی

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’سپر سٹار‘‘ دنیا بھر میں عید الضحی پر ریلیز کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مومنہ درید اور ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’سپر سٹار‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے فلم کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ماہرہ خان اور بلال اشرف ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار احتشام الدین ہیں، فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان، بلال اشرف، ندیم بیگ، جاوید شیخ،مرینا خان، اسماء عباس، علیزے شاہ، علی کاظمی، کبرا خان، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ اور دیگر شامل ہیں ۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp