Japanese Company Isolates “Young Woman Aroma”, Turns It Into Popular Deodorant

جاپانی کمپنی نے نوجوان خواتین کی خوشبو کو الگ کر کے انہیں مقبول صابن اور دافع بو مصنوعات میں بدل دیا

ڈیوکو : جاپان میں مقبول خواتین کی  خوبصورتی بڑھانے کی مصنوعات کی رینج ہے۔انہوں نے مبینہ طور پر نوجوان  خواتین کی بو کو الگ کر کے  بیوٹی سوپ اور دافع بو مصنوعات  بنا لی ہیں، جو جاپان میں کافی مقبول ہیں۔
ان مصنوعات کی خبریں پچھلے سال سامنے آنا شروع ہوئیں جب  جاپانی کمپنی روہٹو فارماسیوٹیکل  نے اعلان کیا کہ انہوں نے کامیابی سے خوشبو کے دوکیمیائی مرکب، جنہیں لیکٹون سی 10 اور سی 11 کا نام دیا گیا ہے، الگ کرلیے ہیں۔

یہ مرکب بوڑھی خواتین کے مقابلے میں نوجوان  خواتین زیادہ پروڈیوس کرتی ہیں۔کمپنی کے سائنسدانوں نے ہر عمر کی 500 خواتین پر تجربات کیے۔ انہوں نے پتا چلایا کہ  نوجوان خواتین کے پہنے کپڑوں میں زیادہ خوشگوار بو ہوتی ہے۔بعد کی تحقیق سے پتا چلا کہ  اس کی وجہ دو لیکٹون ہوتے ہیں، جو نوجوانوں میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔35 سال سے زیادہ عمر کی خواتین میں یہ کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس دریافت کے بعد کمپنی نے ڈیوکو  پر کام شروع کر دیا۔ یہ صابن اور دفع بو مصنوعات ہیں، جن میں لیکٹون سی 10 اور سی 11 استعمال کیا جاتا ہے۔
ڈیوکو کو 2018 کے بہار میں لانچ کیا گیا تھا۔ یہ بہت تیزی سے مقبول ہوا۔ یہ ایمزون جاپان پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والی خواتین کی مصنوعات ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 10 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں