متحدہ عرب امارات میں ذوالحج کا چاند یکم اگست کو نظر آئے گا، عید الاضحیٰ 11اگست کو ہو گی، سربراہ بین الاقوامی مرکز فلکیات

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں ذوالحج کا چاند جمعرات یکم اگست کو نظر آنے اور عید الاضحیٰ 11اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ یہ بات ابوظہبی کے بین الاقوامی مرکز فلکیات کے سربراہ انجنیئر محمد شوکت نے ایک بیان میں کہی۔ متحدہ عرب امارات کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر عرب ممالک میں ذوالحج کا چاند یکم اگست کو باآسانی دیکھا جا سکے گا اس طرح یک ذوالحج دو اگست کو اور عید الاضحیٰ 11 ٖاگست کو ہو گی۔عرب یونین فار سپیس اینڈ ایسٹرانومی سائنسز کے رکن ابراہیم الجروان کے مطابق ذوالحج کا چاند یکم اگست کو غروب آفتاب کے بعد28 منٹ تک افق پر موجود رہے گا اور شام 7 بجکر 11 منٹ پر آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 10 جون 2019

Share On Whatsapp