گولہ باری کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پاکستان کو کرارا جواب دیاجائیگا ، راجناتھ سنگھ کی دیگڑ بھپکی

, ہمسائیہ ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی تمام تر کوششیں ناکام ثابت ہورہی ہیں ، بھارتی وزیر دفاع کی صحافیوں سے گفتگو

: نئی دہلی : بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک بار پھر دھمکی آمیز رویہ ا ختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں پر پاکستان نے گولہ باری کا سلسلہ بند نہ کیا تو آس پاس سے آنیوالی گولی کا کرارا جواب دیا جائے گا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے اب جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی انتہا ہوگئی ہے اور بھارت اب اس کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کریگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی تمام تر کوششیں کیں تاہم پڑوسی ملک اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آیا انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا بارڈر سیکیورٹی فورس کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آسکتی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہر کارروائی کا اب منہ توڑ جواب دیاجائیگا انہوں نے کہا کہ پاکستا مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے ۔

تاریخ اشاعت : پیر 10 جون 2019

Share On Whatsapp