بحیرہ عرب کے جنوب مغربی حصے میں پیدا ہونے والا ہوا کا کم دبائو سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے

نئی دہلی : بحیرہ عرب کے جنوب مغربی حصے میں پیدا ہونے والا ہوا کا کم دبائو سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے اور بھارت کے بعض حصوں میں مون سون کے آغاز میں تاخیر کا باعث بن سکتا ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق یہ سمندری طوفان شمال اور شمال مغرب کی طرف رخ کر سکتا ہے۔سمندری طوفان کے باعث جن بھارتی ریاستوں میں مون سون کے آغاز میں تاخیر ہو سکتی ہے ان میں کرناٹک، تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور تلنگانہ شامل ہیں۔
اس طوفان کے زیر اثر کیرالا اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں گیارہ اور تیرہ جون کے دوران 55 سے 110کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے۔طوفان کے زیر اثر سمندر میں بلند لہریں پیدا ہو سکتی ہیں اس صورت میں ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 10 جون 2019

Share On Whatsapp