Crickter Akhtar Sarfraz Died

سابق کرکٹر اختر سرفراز 43 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

قومی کرکٹرکینسر کے مرض میں مبتلا تھے

پشاور : قومی ٹیم کے سابق کرکٹر اختر سرفراز 43 سال کی عمر میں انتقال کرگئے،وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔سابق کرکٹر اختر سرفراز 20 فروری 1976 ءکو پشاور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے صرف 4 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تاہم انہوں نے اپنی ڈومیسٹک ٹیم کی جانب سے1994ءسے2007ءکے درمیان 118 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جس میں انہوں نے 36.43کی اوسط سے5720رنز سکور کیے جن میں13سنچریاں اور33نصف سنچریاں شامل تھیں،انہوں نے1995ءسے 2006ءکے درمیان98لسٹ اے میچز میں35.62کی اوسط سے2636رنز بھی سکور کیے جن میں 22نصف سنچریاں شامل تھیں۔
اختر سرفراز نے شارجہ کے میدان میں دسمبر 1997 ءمیں ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے ڈیبیو کیا اور آخری مقابلہ اسی حریف کے خلاف 1998ءمیں کھیلا۔ان کے انتقال پر دنیائے کرکٹ کی کئی شخصیات نے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

تاریخ اشاعت : پیر 10 جون 2019

Share On Whatsapp