Homeless Street Artist Paints Incredible Murals Using Only Plant Leaves, Mud And Natural Pigments

بے گھرشخص نے پودوں کے پتوں، مٹی اور قدرتی رنگوں سے شاندار تصاویر بنا دی


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک بے گھر شخص  اپنے دن  دیواروں اور عمارتوں پر تصاویر بنانے میں گزارتا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ  وہ شخص یہ تصاویر صرف درختوں کے پتے، مٹی، کوئلے اور قدرتی رنگوں سے بناتا ہے۔
ہر کوئی انہیں راجو کے نام سے جانتا ہے لیکن کسی کو بھی اُن کا اصل نام معلوم نہیں ہے۔ گندے کپڑوں اور بکھری داڑھی  میں وجہ سے وہ  کولم شہر کی گلیوں میں گھومنے والے دیگر آوارہ منش لوگوں کی طرح ہی دکھائی دیتے ہیں لیکن وہ ایک کہنہ مشق فنکار ہیں۔

راجو شہر میں ملنے والے کسی بھی صاف دیوار پر تصاویر بناتے ہیں۔ وہ درختوں کےپتے تلاش کر کےانہیں پینٹ برش کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ وہ  درختوں کے رس، مٹی کے گارے، کوئلے اور قدرتی رنگوں کو پینٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
کوئی نہیں جانتا کہ راجو کہا ں سے آئے ہیں، اُن کا تعلق کہاں سے ہے ۔ انہوں نے 2011ء میں پہلی تصویر بنائی تھی۔ تصویر کے رنگ بنانے کےلیے وہ پتوں کو پیس کر ان میں مٹی ملاتے ہیں۔ اس طرح سے بھورا اور سیاہ رنگ بن جاتا ہے۔راجو کے تھیلے میں قدرتی نیلے ، پیلے اور سرخ رنگ بھی ہوتے ہیں۔انہی رنگوں سے کام لے کر راجو بہترین تصاویر بناتے ہیں۔
راجو کی حیرت انگیر مہارت دیکھنے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 9 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں