Disneyland Paris Is Hiring Princes And Princesses - But There Are Strict Rules

ڈزنی لینڈ پیرس کو شہزادوں اور شہزادیوں کی ضرورت ہے، بس یہ چند شرائط پورا کرنی ہونگی

ڈزنی لینڈ اس گرما میں اپنے پارک کےلیے نئے شہزادے اور شہزادیاں ڈھونڈ رہا ہے، جو اس پارک میں ہونے والے ڈراموں میں حصہ لیں گے۔
تھیم پارک کو 50 نئےلوگوں کو ضروری ہے جو سینڈریلا، ایلسا ، بیلی اور دوسرے کرداروں  میں اپنے فن کےجوہر دکھائیں گے۔
شہزادوں اور شہزادیوں کےا نتخاب کےلیے 8 جون کو الگ الگ آڈیشن ہونگے جو سارا دن جاری رہیں گے۔شہزادہ اور شہزادی منتخب کرنے کےلیے پارک نے قد کی شرائط کافی سخت رکھی ہیں۔

شہزادی کے لیے خواتین کا قد 160  سینٹی میٹر سے 173 سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔ انہیں پرکشش ہونا چاہیے اور اُن کے جسم پر ظاہری طور پر نظر آنے والا کوئی ٹیٹو نہ ہو۔
شہزادہ بننے کےلیے قد کی شرط 160 سینٹی میٹر سے 183 سینٹی میٹر ہے۔ انہیں پرکشش ہونا چاہیے اور جسم میں ظاہری طور پر کوئی ٹیٹو نہیں ہونا چاہیے۔
شہزادہ اور شہزادی بننے کے لیے کسی حد تک ڈانس بھی آنا چاہیے۔ ان 50 ملازمتوں میں سے کچھ کُل وقتی اور کچھ اس گرما کےلیےہی ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 1 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں