This Is How Much A $1.7 Million Bugatti Hypercar's Oil Change Costs

اس کار کا صرف تیل تبدیل کرانے پر 31 لاکھ روپے خرچ ہوتا ہے۔ ٹائر جانتے ہیں کتنے میں تبدیل ہوتےہیں؟


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

فرانسیسی لگژری کار  بگاٹی  کے تین ماڈلز ویرون، شیرون اور ڈیوو کی قیمت 1.7 ملین ڈالر سے 3 ملین ڈالر تک ہے۔ بگاٹی نے  مارچ میں لاووئچر نوئر کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا تھا۔ یہ دنیا کی مہنگی ترین کار ہے، جسے 18 ملین ڈالر میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈونے خریدا تھا۔ ہم آپ کو ان میں سے سستی ترین کار ویرون کے کچھ اخراجات بتاتے ہیں۔


بگاٹی ویرون کا صرف تیل تبدیل کرنے کا خرچ 21 ہزار ڈالر ہے۔ یعنی جتنے خرچ میں اس گاڑی کا تیل تبدیل ہوتا ہے، اتنے میں تو آپ ٹویوٹا کیمری خرید سکتے ہیں۔
لاس ویگاس میں قائم ایک لگژری کار سپیشلسٹ اور رینٹل  کمپنی رائلٹی ایگزوٹک کارز نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔ پچھلے سال جولائی میں اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو کے مطابق بگاٹی ویرون کی تیل کی تبدیلی کا خرچ 21 ہزار ڈالر تھا۔

ویرون میں ڈرائی سمپ آئلنگ سسٹم ہوتا ہے، جس میں 16 مختلف ڈرین پلگ ہوتے ہیں۔ ان پلگز تک رسائی کوئی آسان بات نہیں۔ اس کے لیے کار کو نیچے سے مکمل طور پر کھولنا پڑتا ہے۔ ری فلنگ کے لیے کار کی گِرل، رئیر فینڈرلائنر اور رئیر ڈیک بشمول رئیر بریک کے ہٹانا پڑتا ہے۔ اس سارے عمل میں 27 گھنٹے خرچ ہوتے ہیں۔
سی ای او ہیوسٹن کروسٹا کے مطابق بگاٹی کی سال میں ایک بار تیل تبدیل کرنا چاہیے چاہے کار کو نہ بھی چلایا ہو۔

بگاٹی ویرن کے ٹائر تبدیل کرنا بھی سستا نہیں۔ اس کے ٹائروں کی تبدیلی پر 38000 ڈالر یا تقریباً 56 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔
رائلٹی ایگزوٹک کارز بگاٹی کو 24 گھنٹوں کے لیے 20 ہزار ڈالر میں کرائے پر دیتی ہے۔ اس رقم میں ٹیکسز بھی شامل ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ گاڑی کو تفریحی ڈرائیونگ کے لیے کرائے پر نہیں دیتے بلکہ اسے فلموں کی شوٹنگ، فوٹو شوٹ، ٹریڈ شو اور کنونشنز کے لیے کرائے پر دیتے ہیں۔


تاریخ اشاعت : جمعہ 31 مئی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں