Man Gets Fined For Scratching His Face While Driving

ڈرائیونگ کے دوران چہرہ کھجانے پر ایک شخص کو جرمانہ

اس میں کوئی شک نہیں کہ مصنوعی ذہانت نے حالیہ سالوں میں بہت ترقی کی ہے لیکن یہ ابھی اتنی جدید نہیں ہوئی کہ انسان کے فون استعمال کرنے یا چہرہ کھجانے میں فرق کر سکے۔
چین کے مشرقی صوبے شینگڈونگ کے شہر جینان میں چینی میڈیا نے ایک شخص کے  انوکھے کیس کو رپورٹ کیا ہے۔ اس شخص کو نوٹیفیکیشن ملا کہ  دوران ڈرائیونگ فون پر بات کر کے وہ قانون شکنی کا مرتکب ہوا ہے۔

خط کے ساتھ ایک تصویر بھی منسلک تھی، جس میں اسے مبینہ قانون شکنی کرتے دکھایا گیا ہے۔تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ اس شخص کا دایاں ہاتھ اپنے گال پر ہے۔ اس شخص کو بھی یاد نہیں تھا کہ دوران ڈرائیونگ اس نے فون کب استعمال کیا ہے اور تصویر میں بھی فون نظر نہیں آ رہا تھا۔تصویر میں اس کا ہاتھ چہرے کے نزدیک نظر آ رہا تھا۔ تصویر دیکھ کر پتا چلتا تھا کہ ڈرائیور اپنا چہرہ کھجا رہا ہے۔
اسی پر ڈرائیور کو لائسنس پر 2 پوائنٹس  اور 50 یوان یا 7.25 ڈالر جرمانے کا نوٹس مل گیا۔
اس شخص نے یہ تصویر چینی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو اسے مین سٹریم میڈیا نے بھی خبروں میں جگہ دی۔خبر کے سامنے آنے کے بعد  ٹریفک حکام نے چالان کو منسوخ کر دیا اور بتایا کہ اُن کا سسٹم خود کار طور پر حرکت کو دیکھتا اور تصویر بنا لیتا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق چین میں 170 ملین نگرانی کے کیمرے ہیں۔ 2020 تک چینی حکومت 400 ملین مزید کیمرے نصب کرنے گی۔ان میں سے بہت سے چہرہ شناسی اورمصنوعی ذہانت کے فیچرز سے لیس ہونگے۔

تاریخ اشاعت : منگل 28 مئی 2019

Man Gets Fined For Scratching His Face While Driving
Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں