"Stunning" Perfectly Symmetrical Pic Of Eagle And Its Reflection Is Viral

عقاب اور اس کے سائے کی ہر لحاظ سے مکمل تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا

بہت سے فوٹوگرافر زندگی بھر میں ایک ایسی تصویر بناتے ہیں، جو انہیں  مشہور کر دیتی ہے۔ ایسی ہی ایک تصویر  کینیڈا کے فوٹو گرافر سٹیو بیرو نے بنائی ہے۔ یہ ایک عقاب اور اس کے سائے کی تصویر ہے۔ تصویر میں عقاب نے پر پھیلائےہوئے ہیں۔ پھیلے ہوئے پروں کے ساتھ عقاب کے پانی میں سائے  نے فوٹوگرافر کو ایک بہترین تصویر بنانے کا موقع  دیا ہے۔
سٹیو بیرو نے یہ تصویر مئی کے شروع میں وکٹوریہ میں کینیڈین ریپٹر کنزروینسی میں بنائی  ہے۔

سٹیو 10 سال سے فوٹو گرافر ہیں۔ ان کے دماغ میں پہلے سے ہی اس طرح کی تصویر بنانے کا  خیال موجود تھا۔ یہ تصویر بنانے کےلیے سٹیو نے کافی مشقت  اٹھائی اور انتظار کیاہے۔
اُن کی  اس تصویر کو فیس بک اور سوشل میڈیا پر ہزاروں لائکس ملےہیں۔ یہ ریڈٹ پر بھی وائرل  ہو گئی ہے۔


تاریخ اشاعت : پیر 27 مئی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں