بیٹے کی وفات پر قمرالزمان کائرہ کو ویڈیو پیغام میں دلاسہ دینے والی ننھی لائبہ قمرالزمان کائرہ کی خواہش پر مردان سے لالہ موسیٰ پہنچ گئی

میرا غم ختم تو نہیں ہو سکتا لیکن ننھی لائبہ کے دلاسے سے کم ضرورہو گیا ہے، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
لالہ موسیٰ : بیٹے کی وفات پر قمرالزمان کائرہ کو ویڈیو پیغام میں دلاسہ دینے والی ننھی لائبہ قمرالزمان کائرہ کی خواہش پر مردان سے لالہ موسیٰ پہنچ گئی۔ مردان سے تعلق رکھنے والی ننھی لائبہ نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں قمرالزمان کائرہ سے کہا تھا کہ انکل کائرہ آپ اپنے بیٹے کی وفات پر روئیں مت، وہ اللہ کے پاس بہت اچھی حالت میں ہو گا، اللہ اسے خوش رکھے گا، آپ رویے مت، میں بھی آپ کی بیٹی ہوں۔
اس ویڈیو پیغام کے بعد قمرالزمان کائرہ نے ننھی لائبہ کو ملنے کے لیے اپنے پاس لالہ موسیٰ دعوت دی جس پر وہ اپنے والدین کے ساتھ لالہ موسیٰ آئی اور قمرالزمان کائرہ سے ملی۔ اس موقعہ پر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ لائبہ کے اس دلاسے سے میرا غم ختم تو نہیں ہو سکتا لیکن کم ضرورہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ 17مئی کو رہنما پیپلز پارٹی کے صاحبزادے کی گاڑی کو اوور اسپیڈنگ کے باعث لالہ موسیٰ کے قریب حادثہ پیش آیا، درخت سے ٹکرانے کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ اسامہ اور اس کا دوست موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ زمان کائرہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔ قمر زمان کے بیٹے کو حادثہ لالہ موسیٰ میں پیش آیا،قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ گورنمنٹ کالجلاہور میں زیرتعلیم تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ زمان کائرہ اوور اسپیڈنگ کے باعث ٹریفک حادثے کا شکار ہوا۔
ٹریفک حادثہ لالہ موسیٰ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اسامہ کی کار لالہ موسیٰ میں ٹراما سنٹرجی ٹی روڈ کے قریب درخت سے ٹکرائی تھی۔ درخت سے ٹکرانے کے باعث اسامہ کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثے کے باعث اسامہ قمر گاڑی چلا رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ ایک دوست میں گاڑی میں موجود تھا۔ حادثے میں اسامہ کا دوست بھی جاں بحق ہوگیا تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 27 مئی 2019

Share On Whatsapp