The Farmer Who Cut Off His Own Leg With A Pocket Knife

زندگی بچانے کےلیے کسان نے اپنے جیبی چاقو سے اپنی ٹانگ کاٹ لی


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

نبراسکا کے ایک کسان نے  اپنی زندگی بچانے کے لیے  خود ہی اپنی ٹانگ کاٹ لی ۔ 63 سالہ کرٹس کیسر کے پاس  حادثاتی طور پر فارمنگ مشین میں پھنسی ٹانگ نکالنے کے لیے کوئی اورچارہ نہیں تھا۔
رپورٹس کے مطابق  مسٹر کرٹس مکئی اتار رہے تھے جب اُن کا پاؤں  ایک فارمنگ مشین میں پھنس گیا۔ مسٹر کرٹس  نے بتایا کہ انہوں نے اپنا پاؤں نکالنے کوشش کی لیکن مشین پاؤں کھینچتی رہی۔

بدقسمتی سے اُن کے پاس موبائل بھی نہیں تھا، جو کسی کو مدد کے لیے بلا لیتے۔  پاؤں نکالنے کی ساری کوشش بے سود ثابت ہوئیں تو انہوں نے جان بچانے کے لیے انتہائی دلیرانہ فیصلہ کیا۔انہوں نے خود ہی اپنی ٹانگ کانچلا حصہ کاٹ کر ٹانگ چھڑانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی جیبی چاقو نکالا اور اپنی ٹانگ کاٹنا شروع کر دی۔ جب ٹانگ کے کپڑے کٹنے کے بعد گوشت کٹا تو انہیں شدید تکلیف ہوئی۔
  انہوں نےا پنی رگیں بھی کاٹیں  اور ٹانگ کو الگ کر کے رینگتے ہوئے  200 فٹ کے فاصلے پر اپنے گھر تک گئے۔ گھر  جا کر انہوں نے 911 کو فون کیا۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں 1 ہفتے سے ان کا علاج  جاری رہا۔ اب وہ گھر آ گئے ہیں ۔ مسٹر کرٹس کا کہنا ہے کہ جب اُن کی ٹانگ ٹھیک ہو جائے گی تو وہ مصنوعی ٹانگ لگوائیں گے۔


تاریخ اشاعت : اتوار 26 مئی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں