Anti-Temptation Safe Lets You Lock Away Things You Love For Set Periods Of Time

کچن سیف۔ ایک ایسا لاکر جو مخصوص وقت کے لیے چیزیں لاک کر کے اُن کا نشہ کم کرنے میں مدد دیتا ہے


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی چیز آپ کی لت بنتی جا رہی ہے اور اس سے چھٹکارا پانا آپ کے لیے مشکل ہے تو  یہ کچن سیف(Kitchen Safe) آپ کے لیے ہی ڈیزائن کی گئی ہے۔ ایک ایسا لاکر ہے جو  کسی  چیز کو مخصوص وقت کے لیے لاک کر سکتا ہے۔کچن سیف  ایک جار کی شکل کا لاکر ہے جبکہ اس کے ڈھکن  میں ایک لاک اور ٹائمر ہے۔اس میں آپ کھانے پینے کی ایسی چیزیں رکھ سکتے ہیں، جن کی آپ کو لت لگ چکی ہے اور آپ اس لت سے نجات پانا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ سمارٹ فون، ٹی وی ریموٹ اور گیمز کنٹرولر کو بھی مخصوص وقت کے لیے لاک کر سکتے ہیں۔ کچن سیف میں چیزوں کو 1 منٹ  سے لیکر 10 دن کے لیے لاک کیا جا سکتا ہے۔ کچن سیف جاپان کی ایمزون سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
ایمزون پر اس کے ریویوز پڑھ کر لگتا ہے کہ صارفین اسے ہر طرح کے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ صارفین اسے کیلوریز سے بھرپور کھانوں سے پرہیز اور دیگر گیجٹس سے چھٹکارہ پانے کے لیے اس کا استعمال کر رہے ہیں۔
کچن سیف کو اگرچہ امریکی کمپنی نے بنایا ہے لیکن یہ امریکا سے زیادہ جاپان میں مقبول ہیں۔کچن سیف کی قیمت  12,850 ین یا 117 ڈالر اور 38,815 ین یا 354 ڈالر کے درمیان ہے۔ قیمت کا انحصار کچن سیف کے سائز اور رنگت پر بھی ہے۔


تاریخ اشاعت : ہفتہ 25 مئی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں