Man Gets Slapped 52 Times By Furious Girlfriend For Not Buying Her A New Phone

نیا فون نہ دلانے پر ظالم عورت نے سب کے سامنے ہی اپنے دوست کو مسلسل 52 تھپڑ رسید کر دئیے


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

انٹرنیٹ صارفین کو اُس چینی شخص سے کافی ہمدردی ہو گئی ہے، جسے اُس  کی دوست نے سب کے سامنے ہی 52 بار تھپڑ مارے۔ اس افسوسناک واقعے میں لڑکی نے سب کے سامنے ہی  اپنے دوست کو بری طرح دھو ڈالا۔ یہ واقعہ چینی ویلنٹائن ڈے پر پیش آیا۔
چین میں 20 مئی یا 520 کو  محبت کرنے والے جوڑے محبت کے دن کے طور پر مناتے ہیں لیکن سیچوان  صوبے میں پیش آنے والے واقعے نے بہت سے افراد کو غمزدہ کر دیا ہے۔

نگرانی کے کیمروں اور راہگیروں کے موبائل میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو انٹرنیٹ پر دھڑا دھڑ شیئر ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوجوان عورت اپنے دوست سے بحث کر رہی ہے اور ساتھ ساتھ اسے تھپڑ بھی مار رہی ہے۔ یہ عورت بحث کرتے ہوئے ہر چند سیکنڈ کے بعد ہاتھ اٹھاتی ہےا ور اپنے دوست کو تھپڑ رسید کر دیتی ہے۔ مبینہ طور پر اس عورت کے دوست نے اسے نیا سمارٹ فون نہیں دلایا تھا۔

اگرچہ ویڈیو میں 52 تھپڑ مارتے نہیں دکھایا گیا لیکن پولیس نے تصویق کی ہے کہ عورت نے اپنے دوست کو مجموعی طور پر  52 تھپڑ مارے ہیں۔
اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کے لیے جو چیز سب سے زیادہ حیرت کا باعث ہے وہ تھپڑ کھانے والے کا اتنے زیادہ  تھپڑ کھانے کے باوجوود بے مزہ نہ ہونا ہے۔ یہ شخص 52 تھپڑ کھانے کے باوجود بھی اپنی جگہ پر پُر سکون کھڑا ہے۔پولیس کی مداخلت کے بعد بھی  یہ ”عظیم شخص“ اپنی دوست کا دفاع کرنے کی کوشش کرتا رہا۔اس شخص نے پولیس کو کہا کہ اصل غلطی اُس کی ہے، اس نے اپنی دوست کےلیے تحفہ نہیں خریدا تھا۔ اس شخص نے بعد میں پولیس کو بتایا کہ اِ س کے بہت سے اخراجات اس کی دوست ہی ادا کرتی ہے۔


تاریخ اشاعت : جمعہ 24 مئی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں