شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹڈ سیزیز شیٹرنگ دی سائلنس لانچ کر دی

اسلام آباد : اکیڈمی ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے اپنی نئی اینیمٹیڈ سیزیز شیٹرنگ دی سائلنس کی پہلی شارٹ فلم یو ٹیوب پر لانچ کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شرمین عبید چنائے نے شیٹرنگ دی سائلنس سلسلے کی پہلی شارٹ فلم چھینا ہوا بچپن یو ٹیوب پر لانچ کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اینیمیڈڈ سییزیز 4اقساط پر مبنی ہے جس کا مقصد معاشر ے میں بچوں پر ہو نے والی زیادتیوں سے آگاہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کی پہلی اینیمیٹڈ سییزیز کی پہلی شارٹ اردو فلم چھینا ہوا بچپن یو ٹیوب پر ڈائون لوڈ کر دی گئی ہے جس میں گھروں میں کام کرنے والے بچوں کے ساتھ جسمانی زیادتی کو منظر عام پر لایا گیا ہے اور ان کو قانونی طور پر ان کے حقوق سے بھی آگاہ کیا گیاہی

تاریخ اشاعت : منگل 21 مئی 2019

Share On Whatsapp