قومی سلیکشن کمیٹی میں کس کھلاڑی کے نام پر گرما گرم بحث ہو گئی اندرونی کہانی سامنے آگئی

, ًوہاب ریاض کو سکواڈ میں شامل کرنے پر سلیکشن کمیٹی تقسیم،انضمام کا ووٹ پیسر کے کام آگیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں محمد عامر، وہاب ریاض، آصف علی اور شاداب خان بھی شامل جس پر شائقین ناصرف خوشی بلکہ حیرت کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں جب فاسٹ بالر وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے کی بات کی گئی تو اس پر سب سے زیادہ اور خاصی گرما گرم بحث ہوئی کہ اب انہیں کس طرح حتمی سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے حالانکہ وہ تو ابتدائی 30 کھلاڑیوں میں بھی نہیں تھے اور ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی نہیں ہوا اور اب اچانک ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔
بعض سلیکٹرز نے اعتراض بھی اٹھایا کہ وہاب ریاض نے چیمپینز ٹرافی 2017کے بعد کوئی بھی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز نہیں کھیلی، ہاں یہ درست ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلے اور اچھی کارکردگی دکھائی لیکن اس بنیاد پر ورلڈکپ کیلئے انہیں ٹیم میں کیسے شامل کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ وہاب ریاض کو ورلڈکپ کیلئے حتمی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ بتاتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار بالر ہیں ناصرف تیز رفتار گیند کرواتے ہیں بلکہ وہ ریورس سوئنگ بھی کرتے ہیں اور پرانے گیند سے بھی اچھی بالنگ کرتے ہیں اور یقینا وہ قومی ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 21 مئی 2019

Share On Whatsapp