Baber Azam Included In Top 10 Dangerous Batsman Of World Cup 2019

بابر اعظم ورلڈ کپ کے 10 خطرناک ترین بلے بازوں میں شامل

سری لنکا کا کوئی بلے باز خطرناک بلے بازوں کی فہرست میں جگہ نہیں بناپایا

لندن : پاکستان کے بابراعظم نے ورلڈ کپ کے 10 خطرناک ترین بیٹسمینوں میں جگہ بنا لی ہے۔بین الاقوامی ویب سائٹ نے ورلڈ کپ کے 10 خطرناک ترین بلے بازوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارت کے 2 جب کہ افغانستان، بنگلا دیش، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا ایک، ایک کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہا ہے۔پاکستان کے بابراعظم کی حالیہ بالخصوص انگلینڈ کے خلاف غیر معمولی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے،دوسرے کھلاڑیوں میں افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد، بنگلا دیش کے اوپنر تمیم اقبال ، ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل، انگلینڈ کے جوزبٹلر، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک، آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر جب کہ بھارتی کپتان کے ویرات کوہلی اور شیکھر دھون شامل ہیں۔
دوسری جانب سری لنکا کا کوئی بلے باز اس فہرست میں جگہ نہیں بناپایا۔یاد رہے کہ بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے277رنز سکور کیے ہیں ۔                                              

تاریخ اشاعت : منگل 21 مئی 2019

Share On Whatsapp